ہر غلام کو بیت المال سے عطیہ
علی محمد الصلابیحضرت عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ نے جس چیز کا اضافہ کیا وہ یہ کہ کوفہ میں ہر غلام کے لیے بیت المال سے وظیفہ مقرر کیا۔
(تاریخ الطبری: جلد، 5 صفحہ، 275)
اور غالب خیال ہے کہ یہ زکوٰۃ کی مد سے تھا کیوں کہ غلاموں کو زکوٰۃ میں حصہ حاصل ہے جسے قرآن نے متعین فرمایا ہے چنانچہ مصارفِ زکوٰۃ کو بیان کرتے ہوئے، ارشادِ الہٰی ہے:
وَفِى الرِّقَابِ ۞
(سورۃ التوبة: آیت 60)
ترجمہ: نیز انہیں غلاموں کو آزاد کرنے میں۔
(السیاسۃ المالیۃ لعثمان: صفحہ، 84)