Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

شیعہ لڑکے کا سنی لڑکی سے آپس میں نکاح


شیعہ لڑکے کا سنی لڑکی سے آپس میں نکاح

سوال: کیا شیعہ لڑکے کا نکاح سنی لڑکی سے یا سنی مرد کا شیعہ لڑکی سے جائز ہے؟

جواب: کسی سنی مرد یا عورت کا نکاح شیعہ عورت یا مرد سے نہ کیا جائے۔ کیونکہ ان کے عقائد اور فرقے مختلف ہیں، اور یہ جاننا کہ کون شیعہ کون سے فرقے عقیدے کا ہے، بہت مشکل ہے۔ اور صحت و عدم صحت نکاح کا فیصلہ یہ جانے بغیر نہیں ہو سکتا، البتہ شیعہ خوا کسی فرقے کا ہو وہ مسلمان لڑکی کا کفو نہیں ہے۔

نقل فی البزازیه عن الخلاصۃ ان الرافضی اذا کان یسب الشیخین ویلعنھما فھو کافر وان کان یفضل علیا فھو مبتدع وفی ردالمختار لا شک فی تکفیر من قذف السیدۃ عائشه او انکر صحبۃ الصدیق اوا اعتقدا لا لوھیۃ فی علی او ان جبرئیل علیہ السلام غلط فی الوحی اونحو ذلک من الکفر الصریح المخالف للقرآن۔

(فتاویٰ دارالعلوم کراچی جلد 3، صفحہ 206)