Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

دھوکہ نمبر 80

  شاہ عبد العزیز محدث دہلویؒ

دھوکہ نمبر 80

اپنے مذہب کی بعض روایات علی بن محمد عدوی ابو الحسن سمساطی شیعی کی تاریخ سے نقل کرتے ہیں جو تاریخ طبری کا اختصاری ہے جس میں اس نے جعلسازی کر کے بہت سی باتیں اپنی طرف سے بڑھا دی ہیں کیونکہ تاریخ طبری کا اختصار بھی اسی نے کیا ہے اور وہ سہل عبارت کے سبب شہرت و رواج پا گئی ہیں۔

ان روایات کے متعلق یہ کہہ دیتے ہیں کہ یہ تاریخ طبری میں موجود ہے حالانکہ اصل تاریخ طبری میں ان کا نام و نشان تک نہیں تاریخ طبری کے اس اختصار نے اہل سنت کے بھی بہت سے مورخین کو گمراہ کیا ہے کیونکہ اس میں ان کو جو ملتا ہے وہ لا علمی اور جعلسازی سے بے خبری کی بنا پر اصل تاریخ کی طرف سے منسوب کر دیتے ہیں۔