عہد عثمانی میں اسلامی فتوحات کے لیے مال کی فراہمی میں مالی سیاست کی کامیابی
علی محمد الصلابیسیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو جن چیلنجوں کا سامنا تھا ان میں سے بعض مفتوحہ علاقوں کی بغاوت تھی، لیکن حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے ان بغاوتوں پر قابو پا لیا اور انہیں دوبارہ اسلامی سلطنت کی ماتحتی قبول کرنے پر مجبور کیا۔ جدید فتوحات کی روشنی میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ ان فتوحات سے متعلق مالی سیاست کی تنفیذ یہ بتا رہی ہے کہ عہدِ عثمانی میں عام مالی سیاست نے اپنا مطلوب کردار ادا کیا ہے، خواہ اس کا تعلق ان فتوحات کے لیے مال کی فراہمی سے ہو یا بیت المال کو حاصل شدہ کثیر دولت سے ہو جو مالِ غنیمت سے، یا مفتوحہ علاقوں کے لوگوں میں سے جنہوں نے اسلام قبول کیا ان کی زکوٰۃ سے یا جو اہلِ کتاب اپنے دین پر باقی رہے ان سے جزیہ اور خراج سے حاصل ہوئی۔
(السیاسۃ المالیۃ لعثمان: صفحہ، 99)