Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

شیعہ لڑکا اگر سنی ہونے کا ارادہ کرے تو اس سے نکاح کرنا


شیعہ لڑکا اگر سنی ہونے کا ارادہ کرے تو اس سے نکاح کرنا

سوال: زید سنی مسلمان ہے، اس کی ایک لڑکی جوان ہو چکی ہے، اس کی وہ شادی کرنا چاہتا ہے۔ ایک لڑکا جس کا تعلق اثناء عشری شیعہ عقائد کا ہے، وہ کہتا ہے کہ میری شادی اس سے کر دو اور وہ وعدہ کرتا ہے کہ میں نکاح سے پہلے اپنا عقیدہ چھوڑ کر سنی بن جاؤں گا، اور کئی آدمیوں کے سامنے اس نے یہ وعدہ کیا ہے۔ اس صورت میں سنی لڑکی کی شادی اس سے کر دی جائے تو کوئی حرج تو نہیں ہے؟

جواب: اگر مذکورہ لڑکا تقیہ سے کام نہ لے بلکہ حقیقت سچے دل سے اپنے اس شیعہ مذہب سے توبہ کر کے تجدیدِ ایمان کر لے تو اُس کی توبہ قبول ہے، اُس پر اعتماد کر کے سنی لڑکی کا نکاح اس کے ساتھ کرنا جائز ہے، بشرطیکہ لڑکی اور اس کے اولیاء اس لڑکے سے نکاح کرنے پر راضی ہوں۔

نوٹ: جواب صحیح ہے لیکن شیعہ خاندان کا لڑکا سنی لڑکی کا کفو نہیں لڑکا اگر سنی بھی ہو جائے تو اس کا خاندان جو شیعہ ہے اُس کے غلط اثرات لڑکی پر پڑنے کا شدید اندیشہ ہے۔ لڑکی کی شدید مجبوری کے بغیر باپ کو جائز نہیں کہ ایسے خاندان میں اپنی لڑکی کا نکاح کرے، تاہم نکاح کر دیا تو نکاح ہو جائے گا۔  

(فتاویٰ دارالعلوم کراچی جلد 3 صفحہ 211)