Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

حضرت عمرؓ زمانہ جاہلیت میں ظالم اور بعد از اسلام ذلیل تھے۔ نعوذباللہ (ازالۃ الخفاء )

  زینب بخاری

حضرت عمرؓ زمانہ جاہلیت میں ظالم اور بعد از اسلام ذلیل تھے۔ نعوذباللہ (ازالۃ الخفاء ) 

الجواب اہلسنّت 

  حضرت عمرؓ نے جب منکرین زکوٰة سے نرمی کرنے کا مشورہ دیا کہ حالات کی نزاکت کے پیش نظر منکرین زکوٰۃ کو کچھ رعایت دے دی جائے اس موقعہ پر حضرت سیدنا صدیق اکبرؓ نے حضرت عمرؓ سے فرمایا کہ زمانہ جاہلیت میں تو آپ بڑے سخت گیر اور جابر تھے اور اب اسلام لانے کے بعد نرم پڑ گئے ہو۔ اس عبارت میں جابر کا معنی شیعہ لوگوں نے ظالم کر لیا ہے۔ یہی کچھ ہمارے کرم فرماؤں کے دامن میں ہے کہ یا تو عبارت کا مطلب خراب کر کے دھوکہ دیں گے اور یا پھر اپنی کتابوں کا گند دوسروں پر انڈیل دیں گے ملاحظہ فرمائیں جبار کا لغت میں معنی ہے۔ زبردست، عظیم مغرور،کھجور کا لمبا درخت جس کو ہاتھ نہ چھو سکے، متکبر (القاموس الوحید صفحہ 230)

 جبار کا معنی ظالم کہیں بھی نہیں ہے، پھر الجبار الله تعالی کا اسم مبارک بھی ہے اگر شیعہ لوگوں کا کیا ہوا یہ ترجمہ مان لیا جائے تو خود ہی غور فرمائے کہ پھر بات کہاں سے کہاں جا پہنچے گی ۔ اے ارباب انصاف! ملاحظہ فرمایئے سادہ لوح لوگوں کو دھوکہ دینے کے لئے کیا کیا حربے آزمائے جارہے ہیں نہ خدا کا خوف نہ آخرت کا ڈر بس دھوکہ اور فراڈ کا ہی ایک راہ ہے منہ اٹھا کر اسی پر چلے جارہے ہیں اور کسی ناصح کی درد بھری صدا پر لبیک کہنا تو كجا الٹا ناصح کو ہی ظالم و خائن اور پتہ نہیں کیا سے کیا کہے جاتے ہیں۔

 اسی طرح خوار کا معنی کمزور، نرم ہے، نہ کہ ذلیل ۔ ارباب لغت نے کہیں بھی خوار کا معنی ذلیل نہیں لکھا جیسے جبار کا معنی ظالم نہیں لکھا۔ اب دیکھے اس موقعہ پر عبارت کا بے غبار مطلب تو یہ بنتا ہے کہ اے حضرت عمرؓ زمانہ جاہلیت میں آپ بڑے زبردست تھے اور اسلام لانے کے بعد کمزور پڑ گئے ہو۔“ مگر فکر آخرت سے بے بہرہ اور عاری کرم فرماؤں شیعہ نے عبارت کا حلیہ بی بگاڑ کر رکھ دیا۔