Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

دھوکہ نمبر 90

  شاہ عبد العزیز محدث دہلویؒ

دھوکہ نمبر 90

یہ کہتے ہیں کہ قبر کا عذاب اہل سنت اور دوسرے اسلامی فرقوں کے لیے مخصوص ہے لیکن امامیہ کہتے ہی فاسق و فاجر عاصی وفاطی کیوں نہ ہو ان کے لیے عالم قبر میں سوائے لذت و نعمت کے دکھ کا کوئی سوال ہی نہیں۔

ان کا یہ اعتقاد ہے اصل اور لغو ہے کیونکہ خود شیعوں کی کتابوں میں صاف و صریح روایتیں اور آثار مروی ہیں جو ہر عاصی اور گناہ گار مسلمان کے حق میں ہیں بالخصوص شیعوں کے حق میں چنانچہ ابن بابویہ قمی عمران بن زید سے ان الفاظ میں روایت کرتا ہے:

قُلتُ لِأَبِى عَبدُاللّٰهِ عَلَيهِ السَّلَام اِنِّى سَمِعتُكَ أَنتَ تَقُولُ كُلُّ شِيعَتِنَا فِى الجَنَّةِ عَلىٰ مَا كَانَ مِنهُم قَالَ صَدَّقتُكَ وَاللّٰهِ كُلُّهُم فِى الجَنَّةِ قُلتُ جُعِلتُ فِدَاكَ إِنَّ الذُّنُوبَ كَثِيرَةٌ صِغَارٌ وَّ كُبَّارٌ فَقَالَ أَمَّا فِى القِيَامَةِ فَكُلُّهُم فِى الجَنَّةِ بِشَفَاعَةِ النَّبِيِّ لٰكِنِّى وَاللّٰهِ اَلخَوَّفُ عَلَيهِم فِى البَرزَخِ، قَالَ اَلقَبرُ مِن حِينَ مَوتِهٖ إِلىٰ يَومِ القِيَامَةِ.

(کہا میں نے ابی عبداللہ علیہ السلام سے کہ میں نے سنا ہے کہ اپ فرماتے ہیں کہ ہمارے سارے شیعہ جنت میں ہیں خواہ وہ کسی بھی حال میں ہوں فرمایا واللہ میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ وہ سب جنت میں ہیں، میں نے کہا آپ پر فدا، چھوٹے بڑے گناہ کی تو کثرت ہے فرمایا وہ گناہ تو نبی اور ان کے وصی کی شفاعت سے معاف ہو جائیں گے اور وہ سب جنت میں ہیں لیکن واللہ میں برزخ میں تمہارے بارے میں خوفزدہ اور فکر مند ہوں میں نے کہا برزخ کیا؟ فرمایا قبر کا عرصہ موت سے قیامت تک۔)