تعزیہ، علم وغیرہ کا جلوس نکالنا یا اس میں شریک ہونا
سوال: ماہِ محرم میں شیعہ جو تعزیہ یا علم وغیرہ نکالتے ہیں ان کے مقابلے میں اہلِ سنّت والجماعت بھی تعزیہ مع جلوس نکالتے ہیں، کیا یہ فعل جائز ہے؟
جواب: شیعہ کے جلوس اور مجالس میں جو کہ عشرہ محرم میں کئے جاتے ہیں شریک ہونا یا اس طرح کے جلوس خود نکالنا جائز نہیں، بدعت ہے، جسے رسول اللہﷺ نے گمراہی قرار دیا ہے اور عذابِ جہنّم کا سبب قرار دیا ہے، نیز حدیث شریف میں ارشاد ہے من تشبّه بقوم فھو منھم یعنی جو شخص کسی قوم کی مشابہت اختیار کرتا ہے وہ انہی میں سے ہے (اعاذنا اللّٰه منه)
(فتاویٰ دارالعلوم کراچی: جلد 1، صفحہ 186)