سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا: آپؓ منصبِ قضا کو قبول کر لیں اور لوگوں کے مابین فیصلہ کریں۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے عرض کیا: میں نہ دو آدمیوں کے درمیان فیصلہ کروں گا اور نہ دو آدمیوں کی امامت کروں گا۔ کیا آپؓ نے نبی کریمﷺ کو فرماتے ہوئے نہیں سنا ہے:
من عاذ باللّٰه فقد عاذ بمعاذ
ترجمہ: جس نے اللہ کی پناہ پکڑی اس نے بہت بڑے کی پناہ پکڑ لی۔
حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ضرور سنی ہے۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میں اس بات سے اللہ کی پناہ طلب کرتا ہوں کہ آپؓ مجھے قاضی مقرر کریں۔ یہ سن کر سیدنا عثمان بن عفانؓ نے انہیں معاف کر دیا اور فرمایا: اس کی خبر کسی کو نہ ہونے پائے۔
(مسند احمد: صفحہ، 475 حسن لغیرہ)