Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

حضرت عمرؓ کھڑے ہوکر پیشاب کرنے کے بعد پانی سے استنجا نہیں کرتے تھے۔ (ازالۃ الخفاء)

  زینب بخاری

حضرت عمرؓ کھڑے ہوکر پیشاب کرنے کے بعد پانی سے استنجا نہیں کرتے تھے۔ (ازالۃ الخفاء) 

الجواب اہلسنّت 

طہارت حاصل کرنے کے دین میں 3 طریقے ہیں 

1: صرف پانی سے پاکی حاصل کی جائے

2:صرف ڈھیلے سےپاکی حاصل کی جاۓ۔

3: پہلے ڈھیلے پھر پانی سے پاکیزگی حاصل کی جائے۔

 سب سے بہترین طریقہ پاکی حاصل کرنے کا یہ ہے کہ اول ڈھیلا پھر پانی سے پاکیزگی حاصل کی جائے ۔ مگر ان میں سے جو طریقہ بھی اختیار کیا جائے طہارت اور پاکیزگی حاصل ہو جائے گی حضرت عمرؓ نے ڈھیلا استعمال فرمایا جس سے طہارت حاصل ہوگئی فرمائیے اس میں کون سی بات قابل اعتراض ہے مگر غالباً شیعہ لوگوں کی یہ خواہش ہوگی کہ ہماری طرح تھوک سے استنجاءکر نے کا حکم جاری کرتے ۔ جیسے کہ شیعہ کرم فرماؤں کا ارشاد ہے مگر اس کی تفصیل و جزئیات کو وہ مہربان ہی سمجھیں تو سمجھیں ارباب دانش کی سمجھ میں تو نہیں آ سکتا کہ آخر تھوک سے یہ عمل کیسے تکمیل پذیر ہوگا۔