حملہ آور پر زیادتی
علی محمد الصلابیاگر کوئی شخص کسی کے مال یا جان یا عزت پر حملہ کرے اور پھر وہ شخص جس پر حملہ کیا گیا ہے اس شخص کو قتل کر دے تو اس کا خون رائیگاں ہو گا۔ قصاص وغیرہ لاگو نہ ہو گا۔ علامہ ابنِ حزم رحمۃ اللہ نے محلّی میں روایت کیا ہے کہ ایک شخص نے اپنی بیوی کے ساتھ غیر مرد کو دیکھا تو اس کو قتل کر دیا یہ قضیہ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کی خدمت میں پیش کیا گیا آپؓ نے اس کے خون کو رائیگاں قرار دیا۔
(موسوعۃ فقہ عثمان بن عفان: صفحہ، 103)