Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

مرتد کو توبہ کرانا اور اس پر حد جاری کرنا

  علی محمد الصلابی

مرتد سے جب تک تین بار توبہ کا مطالبہ نہ کر لیا جائے اس پر حد جاری نہ کی جائے گی، اگر وہ اپنے ارتداد پر مصر رہے تو پھر اس کو قتل کر دیا جائے گا۔ چنانچہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کوفہ میں کچھ لوگوں کو گرفتار کیا جو اسلام سے مرتد ہو گئے تھے اور مسیلمہ کذاب کی دعوت عام کرنے لگے تھے۔ آپؓ نے ان سے متعلق امیر المؤمنین سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو تحریر بھیجی آپؓ نے انہیں تحریر بھیجی کہ ان لوگوں کے سامنے دینِ حق اسلام اور لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کی شہادت کو پیش کریں جو اس دعوت کو قبول کر لے اور مسیلمہ سے برأت کا اظہار کرے اس کو مت قتل کریں اور جو مسیلمہ کے دین پر ڈٹا رہے اس کو قتل کر دو۔ ان میں سے کچھ لوگوں نے اس دعوت کو قبول کر لیا انہیں چھوڑ دیا گیا اور کچھ لوگ مسیلمہ کے دین پر ڈٹے رہے انہیں قتل کر دیا گیا۔

(موسوعۃ فقہ عثمان بن عفان: صفحہ، 150)