مرتد کے ساتھ کاروبار میں شرکت کرنا
سوال: ایک شخص مسلمان خاندان میں پیدا ہوا ہے، مسلمانوں جیسا نام بھی ہے، لیکن نہ نماز پڑھتا ہے اور نہ روزے رکھتا ہے بلکہ بعض دفعہ ایسی بات بھی کہہ جاتا ہے جس سے خدا تعالیٰ کی ذات سے انکار لازم آتا ہے، اس کی شرکت میں کاروبار کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟
جواب: اگر یہ شخص پہلے مسلمان تھا بعد میں خدا تعالیٰ کے وجود کا منکر ہو گیا تو یہ مرتد ہے، اس کے ساتھ شرکت نہ کریں۔
(فتاویٰ دار العلوم کراچی: جلد 4، صفحہ 314)