Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

غیر مسلم کی نماز جنازہ پڑھنے اور ان کی عبادت گاہوں میں جانے کا حکم


سوال: ایک مسلمان کا عیسائیوں، یہودیوں اور سکھوں کی عیادت میں جانا، اور ان کے جنازوں میں شریک ہونا اور ان کے جنازے کے ساتھ جانا، ان کی عبادت گاہوں میں جانا اور وہاں خاموش بیٹھنا جائز ہے یا نہیں؟ 

جواب: غیر مسلموں کی بیمار پرسی جائز ہے، لیکن ان کے جنازے میں اور عبادت گاہوں میں نہیں جانا چاہئے۔

قال اللّٰه تعالٰى ولا تصلّ علىٰ احد مّنهم مّات ابداوّ لاتقم علىٰ قبره وفي روح المعاني تحت هٰذهِ الاٰية والمراد على الصلاة المنهى عنها صلاة الميّت المعروفة وهي متضمنة للدّعاءِ والاستغفار والاستشفاع

(فتاوىٰ دار العلوم کراچی: جلد 2، صفحہ 322)