Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

اگر شوہر کافر اور بیوی مسلمان ہو تو اولاد ثابت النسب نہ ہو گی


اگر شوہر کافر اور بیوی مسلمان ہو تو اولاد ثابت النسب نہ ہو گی

سوال: ایک شخص بہائی فرقے سے تعلق رکھتا ہے، اسکی بیوی مسلمان ہے، اس کی اولاد کی دینی حیثیت کیا ہو گی؟

جواب: اگر مرد کافر اور عورت مسلمان ہو تو اُن کے درمیان نکاح ہو ہی نہیں سکتا، اور جو اولاد ہو گی وہ ثابت النسب نہ ہو گی، کیونکہ یہ نکاح نہیں، زنا ہے اور زنا سے نسب ثابت نہیں ہوتا۔ مگر اولاد شرعاً مجرم نہیں، ان سے شفقت کا برتاؤ کرنا چاہئے۔

(فتاویٰ دارالعلوم کراچی جلد 3، صفحہ 337)