Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

حضرت عمرؓ کا نمازِ پڑھانا خدا اور مسلمانوں کو ناپسند تھا۔ (ریاض النضرہ)

  زینب بخاری

حضرت عمرؓ کا نمازِ پڑھانا خدا اور مسلمانوں کو ناپسند تھا۔ (ریاض النضرہ)

الجواب اہلسنّت 

1: حسد کا بھلا کیا علاج سوا اس کے کہ وہ آگ میں چھلانگ لگا دے تا کہ ایک ہی دن جل مرے کیوں روز روز حسد کی آگ میں جلنے سے ایک دن ہی جل جانا بہتر ہے، ذرا غور فرمائیے رحمت عالمﷺ کو اللہ کی طرف سے حکم ہے کہ حضرت ابوبکرؓ کو اپنا مصلی اور گویا پورا دین سپرد کرو تا کہ آپ کی زندگی میں نیابت کا فیصلہ ہو جائے مگر رقیق القلب ابو بکرؓ مصلی محبوبﷺ پر کھڑے ہونے سے ڈررہے ہیں کہ برداشت نہ ہو سکے گا لہذا عمرؓ کو آگے کر دیا آپﷺ نے فرمایا کہ میرے مالک کا حکم ہے کہ امانت امانت والے کو ہی دے دوں لہذا عمرؓ بے شک بڑے مرتبہ کا آدمی ہے مگر میرے بعد میرے مصلی پر سوا ابوبکرؓ کے کوئی امام بن کر نہ کھڑا ہو کہ یہی خدائی فیصلہ ہے۔ یہاں الفاظ ہیں یابی الله ذالك و المسلمون ابی بابی کا معنی ناپسند کرنا تحریف اور دجل کے سوا کچھ نہیں۔ دنیا بھر سے عربی کا واقف کار کوئی مائی کا لال ایسا نہیں پیدا ہوا جو یہ معنی کرے جو شیعہ لوگوں نے تراشا ہے حدیث کا معنی بدلنا اور عوام کو فریب دینا ہی تو شیعہ کی اساس ہے۔

2: حضرات قارئین کرام ایک ہوتا ہے انکار کرنا اور ایک ہوتا ہے نا پسند کرنا ۔ انکار کرنے کا مطلب یہ ہے کہ مثلاً ایک حافظ اور ایک شیخ الحدیث ایک ہی مسجد میں موجود ہیں تو اب حافظ صاحب نماز پڑھانے کے لئے آگے بڑھیں گے تو لوگ انکار کریں گے کہ شیخ الحدیث جو بزرگ اور عالم ہیں ان کو نماز پڑھانے دیں، حالانکہ اس سے پہلے وہی مسجد وہی لوگ اس حافظ صاحب کی اقتدا میں نماز پڑھتے رہے تھے مگر اب چونکہ ان سے بڑے مرتبہ کے بزرگ موجود ہیں اس لئے لوگ ان کی اقتدا میں نماز پڑھنے کے خواہش مند ہوں گے، جبکہ ناپسند کرنا یہ ہے کہ مثلاً ایک شخص امام ہے اور وہ ٹی وی بھی دیکھتا ہے یا کسی گناہ کبیرہ کا مرتکب ہے یا بد اخلاق ہے تو ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھنے کو لوگ ناپسند کرتے ہیں کہ کبھی بھی یہ شخص نماز نہ پڑھائے یہاں الفاظ یابی کے استعمال ہوئے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ فاروق اعظمؓ اگرچہ عظیم المرتبت شخص ہیں مگر ان سے بڑے مرتبہ کے بزرگ موجود ہیں لوگ بھی ان کی اقتداء چاہتے ہیں اور اللہ تعالیٰ بھی انہیں کو مقتدا بنانا چاہتے ہیں انکار کا مطلب یہ ہے نا کہ وہ جو روافض نے اختیار کیا۔