Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

تعریض پر حدِ قذف جاری کرنا

  علی محمد الصلابی

سیدنا عثمان بن عفانؓ تعریض کی وجہ سے حدِ قذف جاری کرتے تھے۔ ایک شخص نے دوسرے کے بارے میں کہا: یا ابن شامۃ الوذر ترجمہ: اے شرم گاہ سونگھنے والی (زانیہ) کے بیٹے! اس پر حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے اس نے شکایت کی، اس شخص نے کہا کہ میری مراد اس کلمہ سے یہ نہ تھی بلکہ میں نے یہ اور یہ مراد لیا تھا لیکن حضرت عثمان بن عفانؓ نے اس کی ان تاویلات کا اعتبار نہ کرتے ہوئے اس پر حدِ قذف جاری فرمائی۔

(موسوعۃ فقہ عثمان بن عفان: صفحہ، 247)