Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

اختلافِ دِین ارث سے مانع ہے


اختلافِ دِین ارث سے مانع ہے

سوال: کسی کافر ملک میں اسلام داخل ہوا، وہاں کے کچھ باشندے مسلمان ہو گئے، جبکہ دیگر مسلمان نہ ہوئے۔ کیا کافر اور مسلمان رشتہ دار ایک دوسرے کے وارث بنیں گے؟

جواب: خلافِ دِین بہر صورت مانعِ ارث ہے۔ لہٰذا مسلمان اور کافر رشتہ دار ایک دوسرے کے وارث نہ ہوں گے، اور اس پر ائمہ اربعہؒ کا اتفاق ہے۔

(فتاویٰ دارالعلوم کراچی جلد 6، صفحہ 387)