Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

تکبیراتِ نمازِ جنازه

  احقر العباد نذیر احمد مخدوم سلمہ القیوم

تکبیراتِ نمازِ جنازه

سوال:

نمازِ جنازہ میں چار تکبیروں کی ایجاد بھی سیدنا عمرؓ نے کی ہے۔ رسول پاکﷺ کے زمانہ میں پانچ تکبیریں پڑھی جاتی تھیں، جیسا کہ شیعہ لوگ پڑھتے ہیں۔

جواب

رسول پاکﷺ کے زمانہ میں بھی جنازہ کی چار تکبیریں ہی پڑھی جاتی تھیں، جیسے بخاری شریف میں موجود ہے۔

ملاحظہ ہو بخاری شریف صفحہ 548 جلد1:

عن صالح من ابن شهاب قال حدثني سعيد بن المسيب ان أبا هريرة اخبر هم ان رسول اللهﷺ صف بهم في المصلى فصلي عليه وكبر عليه اربعا.

حضرت صالح ابنِ شہابؓ سے روایت فرماتے ہیں کہ فرمایا مجھے سعید بن مسیبؒ نے، حدیث بیان کی کہ ابو ہریرہؓ نے جو انہیں خبر دی کہ بے شک نبی کریمﷺ نے صحابہ کرام رضوان اللّٰه علیہم اجمعین سے صف بندھوائی عید گاہ میں اور اس (نجاشی) پر نماز جنازہ پڑھی اور چار تکبیرات اس پر پڑھیں۔

ناظرین کرام ! نمازِ جنازہ کی چار تکبیرات تو رسول پاکﷺ کے زمانہ اقدس میں پڑھی جاتی تھیں جن پر اہلِ سنت عمل پیرا ہیں۔