Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ کامل ایماندار تھے

  احقر العباد نذیر احمد مخدوم سلمہ القیوم

سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ کامل ایماندار تھے

سوال

ابوبکر صدیقؓ کا ایماندار ہونا ثابت کریں ۔

الجواب

صدیق اکبرؓ کے ایماندار ہونے کی واضح اور عقلی دلیل یہ ہے کہ جب رسولﷺ سفر آخر کی تیاری فرما رہے تھے اور بدن مبارک میں کمزوری آ چکی تھی تو حضورﷺ نے تمام مہاجرین وانصار ، اور اہلِ بیتؓ کا امام سیدنا ابوبکر صدیقؓ کو بنایا۔ چنانچہ صدیق اکبرؓ نے آقائے نامدارﷺ کی زندگی مبارک میں بقول شیعہ پورے دو دن نمازیں پڑھائیں ۔ اور اہلِ سنت کے نزدیک سترہ17 نمازیں پڑھائیں۔ بلکہ علامہ سیوطیؒ نے تاریخ الخلفاء میں لکھا ہے کہ چالیس نمازیں پڑھائیں بہر حال دس نمازیں تو شیعہ حضرات بھی تسلیم کر رہے ہیں اور مسلمہ مسئلہ ہے کہ کافر و منافق کے پیچھے تو ایک وقت کی نماز بھی ادا نہیں ہو سکتی، شہر مدینہ منورہ ہو اور مسجد نبوی ہو اور مصلی امام الانبیاء کا ہو اور مقتدی علی المرتضیٰؓ شیر خدا ، ابوذر غفاریؓ اور حضرت بلالؓ جیسے ہوں اور وہ شیر خدا موجود ہوں جن کا مشہور شعر مؤرخین نے اپنی کتابوں میں درج کیا ہے۔

اني اذا رئيت امرا منكرا

او قدت نارا و دعوت قنبرا

یعنی سیدنا علیؓ فرماتے ہیں کہ میں جس وقت بھی کوئی کام خلافتِ شریعت دیکھتا ہوں تو آگ جلا دیتا ہوں اور اپنے غلام قنبر کو بلا لیتا ہوں۔

جو علی المرتضیٰؓ خلافتِ شرع کام دیکھ کر فوراً لڑائی کی آگ بھڑکا کر اپنے غلام قنبر کو بلا کر میدان میں نکل آتے ہوں وہ بھی موجود ہوں اور صدیق اکبرؓ کے خلاف مسندِ امامت مسجد نبوی کے متعلق کوئی آواز نہ اُٹھے ، اس سے بڑھ کر صدیق اکبرؓ کے کامل ایماندار ہونے کی اور کیا دلیل ہو سکتی ہے کیونکہ رسول خداﷺ ایماندار لوگوں کا امام (نعوذ باللّٰہ) کسی بے ایمان منافق کو نہیں بنا سکتے۔ حالانکہ صدیقِ اکبرؓ کی امامت کے متعلق رسول پاکﷺ نے خود حکم دیا تھا ۔ چنانچہ ملاحظہ ہو شیعہ کی معتبر کتاب دره نجفیه صفحہ 225طبع ایران -

وكان عند خفت مرضه يصلى بالناس بنفسه فلما اشتد بہ المرض أمن أبا بكر ان يصلى بالناس.

مرض کے حفیف ہونے کے وقت رسول خداﷺ خود نمازیں پڑھاتے تھے پس جب مرض شدید ہو گی تو ابوبکرؓ کو حکم کیا کے وه لوگوں کو نمازیں پڑھائیں۔

اس کے علاوہ سیدنا صدیق اکبرؓ کے کامل ایماندار ہونے کے اور بھی بے شمار دلائل ہیں ۔ خوف طوالت کی وجہ سے صرف اسی پر اکتفاء کیا جاتا ہے۔