غیر مسلم کا قاضی بننا
غیر مسلم کا قاضی بننا
سوال: کیا قاضی کے لئے مسلمان ہونا شرط ہے؟
جواب: مسلمان کے حق میں قاضی کا مسلمان ہونا باتفاق ائمہ اربعہؒ ضروری ہے، خواہ مقدمہ حدود کا ہو، یا کسی اور باب سے متعلق ہو، البتہ غیر مسلم، غیر مسلموں کے حق میں قاضی بن سکتا ہے یا نہیں؟ تو اںٔمہ ثلاثہؒ کہ ہاں غیر مسلم، غیر مسلموں کے حق میں بھی قاضی نہیں بن سکتا، اور حنفیہ کے ہاں بن سکتا ہے۔
(نوادر الفقه جلد 2، صفحہ 292)