Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

بعض بخل نفاق کا حصہ ہیں

  علی محمد الصلابی

سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے فرمان:’جان لو کہ بعض بخل نفاق کا حصہ ہیں‘‘ کا عکس ان لوگوں میں صاف نظر آتا ہے جو اللہ کے راستے میں خرچ کرنے سے پیچھے رہتے ہیں حالانکہ وہ بین الاقوامی اور قومی و ملکی سطح پر دیکھتے ہیں کہ ان پر کفار ظلم و ستم کرتے ہیں، ان کی آبرو ریزیاں ہو رہی ہیں اور بستیوں کو لوٹا جا رہا ہے۔ ان حالات میں اگر یہ مظلومین جہاد کے لیے اٹھ کھڑے ہوں تو بہت تھوڑے مسلمان ان سے مالی تعاون کرنے کے لیے آگے آتے ہیں۔ گویا جو مسلمان بخل و کنجوسی کے مرض میں مبتلا ہیں ان کے اندر عملی نفاق ہے اور یہ ایمان کی کمزوری کی علامت ہے۔ (التاریخ الإسلامی: جلد 20 صفحہ 267)