Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

کفار کی تعظیم کرنا


کفار کی تعظیم کرنا

عام حالات میں کفار کی تعظیم مثلاً ان کے لئے کھڑا ہونا وغیرہ جائز نہیں، ان کی قبر پر تعظیماً کھڑے ہونے کا بھی یہی حکم ہے۔ سورۃ توبہ میں رسول اللہﷺ کو ہدایت کی گئی کہ وَّلَا تَقُمۡ عَلٰى قَبۡرِهٖ ؕ اِنَّهُمۡ كَفَرُوۡا بِاللّٰهِ وَرَسُوۡلِهٖ (التوبہ 84) 

یعنی آپ ان میں سے کسی کی قبر پر کھڑے نہ ہوں، انہوں نے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے ساتھ کفر کیا ہے۔

کفار کے ساتھ مشابہت اختیار کرنا بھی تعظیم میں داخل ہے، اور احادیث شریف میں اس کی سخت ممانعت آئی ہے۔ البتہ اگر کافر کے ساتھ تعظیم کا معاملہ کسی دینی مصلحت سے کیا جائے یا یہ خوف ہو کہ اگر تعظیم کا سلوک نہ کیا گیا تو وہ نقصان پہنچائے گا تو اس شرط کے ساتھ جائز ہے کہ اس کے کفر کو دل سے بُرا ہی سمجھتا رہے۔

(فتاویٰ دارالعلوم کراچی جلد 6، صفحہ 93)