Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

کفار سے دوستی کرنے کی ممانعت


کفار سے دوستی کرنے کی ممانعت

قرآن کریم کے متعدد آیات میں کافروں کے ساتھ دوستی کرنا منع فرمایا ہے۔ کیونکہ وہ اللہ تعالیٰ جل شانہ کے دشمن ہیں اور اللہ جل شانہ کا دشمن ہمارا دوست نہیں ہو سکتا ایک آیت قرآنیہ ہے يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَـتَّخِذُوا الَّذِيۡنَ اتَّخَذُوۡا دِيۡنَكُمۡ هُزُوًا وَّلَعِبًا مِّنَ الَّذِيۡنَ اُوۡتُوا الۡكِتٰبَ مِنۡ قَبۡلِكُمۡ وَالۡـكُفَّارَ اَوۡلِيَآءَ‌۔ (سورۃ المائدہ آیت:57)

ترجمہ: اے ایمان والو! جن لوگوں کو تم سے پہلے کتاب مل چکی ہے (مراد یہود و نصاریٰ) جو ایسے ہیں کہ انہوں نے تمہارے دین کو ہنسی کھیل بنا رکھا ہے، ان کو اور اسی طرح دوسرے کفار کو دوست مت بنانا۔

لہٰذا کافروں کے ساتھ دوستی جائز نہیں۔ اسی طرح ایسے شخص سے بھی دوستی ممنوع ہے جس کی دوستی اور صحبت سے اپنے دین کا خطرہ ہو۔

(فتاویٰ دارالعلوم کراچی جلد 1، صفحہ 487)