Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

بدعتی کی امامت


بدعتی کی امامت

جو لوگ بدعت کے عقائد و اعمال میں مبتلا ہیں، اُن کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہے، لیکن جب تک کوئی متبعِ سنت امام میسر نہ ہو تو تنہا نماز نہ پڑھیں، تنہا پڑھنے کے مقابلے میں اہلِ بدعت کے پیچھے نماز پڑھنا بہتر ہے۔

(فتاویٰ دارالعلوم کراچی جلد 2، صفحہ 263)

بدعتی کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہے۔

(فتاویٰ دارالعلوم کراچی جلد 2، صفحہ 286)

بدعتی امام کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہے۔ لیکن تنہا نماز پڑھنا اور جماعت ترک کرا دینا اس سے زیادہ بُرا ہے، اس لیے جب تک کوئی متبعِ سنت امام میسر نہ ہو مجبوراً اسی امام کے پیچھے نماز پڑھ سکتے ہیں۔

(فتاویٰ دارالعلوم کراچی جلد 2، صفحہ 271)