عربی زبان کا لحن سے پاک ہونا
علی محمد الصلابیسیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا طبعی ذوق تھا کہ فصیح عربی زبان بولتے اور وہی پسند کرتے، لحن سے بہت دور رہتے، اس سے نفرت کرتے، کسی عبارت میں لحن کا پایا جانا اس بات کے لیے کافی تھا کہ آپ اس کلام کو صحیح نہ مانتے اور اسے پھینک دیتے، بلکہ جس سے لحن ہوتا اس کی سرزنش کرتے۔
(عمر بن الخطاب: دیکھئے محمد ابوالنصر: صفحہ 248)