Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

شیعہ مذہب کیسا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام:   abrar malik

جواب

قرآنِ کریم میں ہے:

وَلَـقَدۡ اَرۡسَلۡنَا مِنۡ قَبۡلِكَ فِىۡ شِيَعِ الۡاَوَّلِيۡنَ‏۞ وَمَا يَاۡتِيۡهِمۡ مِّنۡ رَّسُوۡلٍ اِلَّا كَانُوۡا بِهٖ يَسۡتَهۡزِءُوۡنَ‏

(سورۃ الحجر: آیت10،11)

انبیاء کرام علیہم السلام کے ساتھ استہزاء کرنے کا وصف قوم نوح سے پہلے کسی قوم میں نہیں پایا گیا معلوم ہوا کہ قوم نوح وہ پہلی قوم ہے کہ جن کو قرآن پاک میں شِيَعِ الۡاَوَّلِيۡنَ‏ کہا گیا۔

قوم نوح پہلی وہ مشرک قوم ہے جس نے اختلاف اور شرک کی بنیاد رکھی قرآنِ پاک میں ہے:

 وَلَا تَذَرُنَّ وَدًّا وَّلَا سُوَاعًا وَّلَا يَغُوۡثَ وَيَعُوۡقَ وَنَسۡرًا‌ 

(سورۃ نوح: آیت 23)

گویا یہ وہ پانچ صالحین اور نیک لوگ تھے یعنی ود سواع یغوث یعوق اور نسر جن کو ان لوگوں نے محبت میں غلو کر کر کے اللہ تعالیٰ کے اوصاف کا حامل بنا لیا تھا۔

گویا یہی وہ پانچ صالحین کو اللہ کے اوصاف کا حامل بنانے والے لوگ تھے جن کو اللہ تعالیٰ نے شیعہ کے نام سے قرآنِ پاک میں تعبیر فرمایا ہے دوسری جگہ پر اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں:

اِنَّ الَّذِیْنَ فَرَّقُوْا دِیْنَهُمْ وَ كَانُوْا شِیَعًا 

(سورۃ الانعام:آیت 159)

یعنی جنہوں نے اپنے دین کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے اور شیعہ یعنی گروہ ہو گئے 

ایک اور جگہ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں:

اِنَّ فِرْعَوْنَ عَلَا فِی الْاَرْضِ وَجَعَلَ اَهْلَهَا شِیَعًا

(سورۃ القصص:آیت 4)

آیت سے معلوم ہوا کہ زمین پر رہنے والے لوگوں کو فرعون نے شیعہ بنایا ہوا تھا۔

اسی سورت میں کچھ تھوڑا سا آگے چل کر اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں:

هٰذَا مِنْ شِیْعَتِهٖ وَهٰذَا مِنْ عَدُوِّهٖۚ

( سورۃ القصص: آیت 15)

اس آیت میں جس شخص کو شیعہ کے نام سے تعبیر کیا گیا ہے اسی کے بارے میں ساتھ ہی یہ بیان بھی منقول ہے جو حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کے بارے میں فرمایا:

اِنَّكَ لَغَوِیٌّ مُّبِیْنٌ

(سورۃ القصص: آیت 18)

اللہ تعالیٰ سے بہتر کوئی ایسی سچی ذات نہیں جو سب سے زیادہ سچا تعارف پیش کر سکے قرآنِ کریم کی ان آیات اور اس طرح کی دیگر آیات میں اس مذہب کا خاکہ معلوم کیا جا سکتا ہے۔