Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

حضرت علی رضی اللّٰہ عنہ کی اولاد میں معاویہ نام کا کوئی تھا؟؟ دلائل کے ساتھ جواب دیا جائے ۔جزاکم اللّٰہ

سوال پوچھنے والے کا نام:   ہادیہ

جواب

آنحضرتﷺ کے چچا زاد بھائی کا نام معاویہ بن حارث تھا۔ 

سیدنا علیؓ کے پوتے کا نام معاویہ بن عباس تھا

 سیدنا علیؓ کے داماد کا نام معاویہ بن مروان تھا۔ ان کے ساتھ اپنی بیٹی سیدہ رملہؓ کا نکاح ان کے پہلے شوہر کی وفات کے بعد سیدنا علیؓ نے بذاتِ خود کروایا۔ 

سیدنا علی علیؓ کے شاگرد کا نام معاویہ بن صعصہ تھا۔

 سیدنا امام زین العابدین بن سیدنا حسینؓ کے بھتیجے کا نام معاویہ بن عبدﷲ تھا۔ 

سیدنا باقرؒ کے پوتے کا نام معاویہ بن عبدﷲ تھا۔ 

سیدنا جعفر صادقؒ کے دو شاگردوں کا نام معاویہ بن سعید اور معاویہ بن مُسلمہ تھا

دار الافتاء خیرالمدارس ملتان

سیدنا جعفر طیارؓ کے ایک پوتے کا نام معاویہ تھا۔ یہ سیدنا جعفر کے بیٹے عبداللہ کے بیٹے ہیں۔ ان کے والد سیدنا حسنؓ کے چچا زاد بھائی ہیں اور یہ تابعی ہیں۔ ان کا پورا نام کتابوں میں اس طرح موجود ہے:

معاویة بن عبدالله بن جعفر بن ابی طالب الهاشمی المدنی

ان کی وفات 110ہجری میں ہوئی۔ 

(الاعلام للزرکلی، جلد 7،صفحہ262= انساب الاشراف بلاذری)