حضرت علی رضی اللہ عنہ کے تعلق سے جو تین سو قرآن کی آیات نازل ہوئی ہے۔ اس روایت کی کیا حقیقت اور حیثیت ہے۔ اس کے راوی شیعہ ہیں یا سنی ۔ امام ابن حجر ہیتمی کی کتاب الصواعق المحرقہ میں بھی ہے ۔جزاک اللہ (ظہیر عباس احسنی )
سوال پوچھنے والے کا نام: ظہیر عباس احسنیاگر وہ روایت پیش کی جاتی تو ہم اس کا تحقیقی جواب پیش کرتے۔
اہل سنت اہل بیت کرام اور صحابہ کرام کی شان و عظمت کے قائل ہیں۔ قرآن کریم میں جہاں بھی مسلمانوں اور مؤمنین کو خطاب کیا گیا ہے اس سے مراد اہل بیت کرام اور صحابہ کرام بدرجہ اتم ہیں۔ اس لئے سیدنا علی کے لئے قرآن کریم کی آیات سے تعلق کا انکار کسی صحیح العقیدہ مسلمان کے لئے ممکن نہیں ہے۔
ہم شیعہ رافضیوں کے عقائد و نظریات کے مخالف ہیں جن کا کوئی تعلق قرآن احادیث نبوی سے نہیں ہے۔