Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

اگر کوئی شخص سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ پر افضل سمجھتا ہو تو اس کا حکم کیا ہوگا؟

سوال پوچھنے والے کا نام:   حیات اللہ

جواب:

سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ پر فضیلت دینے کی دو صورتیں بنتی ہیں ایک صورت یہ ہے کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی خلافت کا انکار کیے بغیر اگر کوئی سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ پر فضیلت دیتا ہے تو ایسا شخص اہل سنت والجماعت کے نظریے کا مخالف ہے البتہ اس پر گمراہ ہونے کا فتویٰ عائد نہیں ہوتا۔

 لیکن اگر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی خلافت کا انکار کرتے ہوئے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ پر فضیلت دیتا ہے تو ایسا شخص بدعتی، گمراہ اور اہلسنت سے خارج ہے۔