سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کا نمازہ جنازہ کس نے پڑھایا تھا؟
سوال پوچھنے والے کا نام: راجہ محمد حمزہجواب:
سیدنا حسین رضی اللہ عنہ اور آپ کے باقی ساتھی جو میدان کربلا میں شہید ہوئے، سب کو وہاں قریبی گاؤں کے لوگوں نے دفن کیا۔ کسی ایک فرد کا نام نہیں ملتا کہ فلاں نے نماز جنازہ پڑھائی۔ مؤرخین لکھتے ہیں:
فقتل من اصحاب الحسين عليه السلام اثنان وسبعون رجلا ودفن الحسين واصحابه اهل الغاضرية من بنی اسد بعد ما قتلوا بيوم.
"حسین رضی اللہ عنہ کے ساتھیوں میں بہتر (72) افراد شہید ہوئے۔ ان کے شہید ہونے کے ایک دن بعد مقام غاضریہ میں جو بنی اسد کے لوگ رہتے تھے انہوں نے مل کر ان لوگوں کو دفن کیا"۔
جرير طبری، تاريخ الامم والملوک، 3 : 335، دار الکتب العلمية، بيروت.
ابنِ کثير، البداية والنهاية، 8 : 189، مکتبة المعارف، بيروت.