Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

سوال یہ ہے کہ اگر حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے حضرت عمارؓ کو قتل نہیں کیا تو آپ نے انکی شہادت پر یہ کیو کہا کہ ہم قصور نہیں لوگ ہے اسکو کھینچ کر ہماری تلواروں کے نیچے لے اے؟؟

سوال پوچھنے والے کا نام:   محمد ندیم

جواب

پہلے یہ تین مقدمات ملاحظہ فرما لیں:

  1. سیدنا عثمان غنیؓ کو شہید کرنے والے باغی وہ لوگ تھے جو بہتان تراشی اور الزام لگانے میں اپنی مثال آپ تھے۔
  2. حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو اس گروہ نے شہید کیا تو ان کو شہید کرنے کے لیے جواز کی بنیاد وہی الزام تراشیاں تھیں جو انہوں نے سیدنا عثمانؓ کے خلاف پورے معاشرے میں پھیلانے کی کوشش کی جب وہ الزام تراشیوں کے باوجود اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے تو آخری حربے کے طور پر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ پر حملہ آور ہوئے اور ان کو شہید کر دیا۔
  3. خود غلط کام کر کے دوسروں پر ان غلط کاموں کا بہتان تراشنے والا گروہ وہاں موجود تھا جہاں حضرت عمار رضی اللہ عنہ شہید ہوئے یہ تینوں مقدمات ایسے مسلم الثبوت اور امور واقعیہ ہیں جن سے کوئی بھی انصاف پسند محقق انکار نہیں کر سکتا۔

اب جواب ملاحظہ فرمائیں: کہ جن لوگوں نے سیدنا عثمانؓ کو شہید کر دیا تاکہ اسلام کا بڑھتا ہوا سیلاب روک دیں اور امتِ مسلمہ کو انتشار و اختلاف کی وادی میں دھکیل دیں ان کے لیے بھلا کیا مشکل تھا کہ وہ سیدنا عمارؓ کو شہید کر کے اپنا مقصد حاصل کریں۔

اگر اس گزارش سے تسلی اور تشفی نہیں ہوئی تو مزید ملاحظہ فرمائیں کہ جس پیغمبرﷺ نے یہ خبر دی تھی کہ اے عمار آپ کو باغی گروہ شہید کرے گا اسی پیغمبرﷺ نے باغی گروہ کی نشاندہی بھی فرما دی تھی کہ وہ باغی گروہ کون سا ہے چنانچہ احادیث میں موجود ہے کہ نبی کریمﷺ نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے فرمایا تھا کہ اے عثمان! باغی تجھ سے خلافت چھیننا چاہیں گے اپ نے خلافت کی چادر ان کے حوالے نہیں کرنی اب آدھے علم سے نتائج اخذ کرنے والی قوم ذرا غور کرے اور اپنی گمراہی کا تماشہ دیکھے کہ ایک بات تو پیغمبرﷺ کی مان لی تو دوسری بات پیغمبرﷺ کی کیوں ماننے کے لیے تیار نہیں؟ جبکہ اس میدان کارِ زار میں سیدنا عمار رضی اللہ عنہ بھی موجود ہیں جن کے بارے میں خبر دی گئی ہے کہ باغی آپ کو قتل کریں گے اور اسی جگہ پر وہ باغی بھی موجود ہیں کہ جنہیں حضور اکرم ﷺ نے خود باغی قرار دیا تھا یعنی سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ سے خلافت کی چادر چھیننے والے اور چادر خلافت نہ ملنے کی صورت میں ان کو شہید کرنے والے۔