اسلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے قبر مبارک کہا ہے؟
سوال پوچھنے والے کا نام: مجاہدسیدہ فاطمہؓ کی قبر مبارک
سیدہ فاطمہؓ کی قبر کے متعلق مؤرخین مختلف ہیں حافظ ابنِ کثیرؒ لکھتے ہیں کہ آپ کی تدفین بقیع میں ہوئی ہے۔ ودفنت بالبقيع
(البدایہ والنہایہ جلد 6، صفحہ 333)
آپ کی قبر جنت البقیع میں سیدنا حسنؓ کی قبر کے پاس ہے۔ جبکہ بعض روایتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ دار عقیل کے ایک گوشہ میں دفن ہوئیں۔
(طبقات جلد8 صفحہ 25)
ایک روایت یہ بھی ہے کہ آپؓ اپنے گھر میں دفن ہوئیں تاہم سب سے زیادہ معروف صحیح مقام جنت البقیع ہے یہاں زائرین کی ایک بڑی تعداد ہمیشہ موجود رہتی ہے۔ آپؓ کے بالکل قریب ہی آپؓ کی تینوں بہنوں اور حضورﷺ کی نو ازواجِ مطہراتؓ کی قبر میں بھی ہیں۔ اور ان کے بالکل قریب آپؓ کے سوتیلے بھائی حضرت ابراہیم کی قبر ہے۔