السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مولانا صاحب جب بھی ہم دوستوں کے ساتھ یا کسی اور کے ساتھ محفل میں بیٹھتے ہیں تو جب بھی صحابہ کرام کا ذکر آتا ہے تو دوست احباب کہتے ہیں کہ چھوڑو یہ مولوی جانتے ہیں ہم اس سے لینا دینا نہیں رکھتے تو مجھے آپ کوئی طریقہ بتائیں کہ میں انہیں صحیح طریقے سے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین کی محبت سے آگاہ کروں۔
سوال پوچھنے والے کا نام: Muhammad Ubaidوعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے محبت ایمان کا حصہ ہے اور ان کا تذکرہ کرنا بھی ثواب ہے.
سب سے پہلے تو خود صحابہؓ کے بارے میں معلومات حاصل کریں کہ ان کے بارے میں کیا کیا عقائد ہونے چاہیے ان کے واقعات، ان کی جنگیں، ان کا اسلام کر دنیا میں پھیلانا، ان کی حکومت کا انداز وغیرہ.
اس کے بعد ان واقعات کے ذریعے سے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا تذکرہ چھیڑ دیں، اس طرح کے پہلے وہ واقعہ سنائیں پھر آخر میں صحابی کا نام لیں کہ یہ واقعہ فلاں صحابی کا ہے.
تو واقعات بیان کرنے کے اندر میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا تذکرہ کیا کریں تاکہ وہ مولویوں والا بہانا نہ بنا سکیں.