رضی اللہ عنھم ورضو عنہ والی آیت کس موقع پر نازل ہوئی ہے حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی قبول اسلام سے پہلے یا بعد میں؟
سوال پوچھنے والے کا نام: Sayyed Bilal Hashmiجواب
اگرچہ سورۃ التوبہ مدنی ہے اور اس آیت رضوان کے کچھ ہی بعد مسجد ضرار کا واقعہ بیان ہوا ہے جو کہ فتح مکہ کے بعد پیش آیا تھا مگر اس آیت( سورۃ التوبہ:آیت100) السّٰبِقُوْنَ الْاَوَّلُوْنَ کی فضیلت میں سیدنا امیر معاویہؓ داخل نہیں۔ البتہ آگے والے جملہ وَالَّذِیْنَ اتَّبَعُوْهُمْ بِاِحْسَانٍۙ کے تحت سیدنا امیر معاویہؓ رَّضِیَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَ رَضُوْا عَنْهُ ہیں۔