Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

بی بی شہر بانو ایک فرضی شخصیت ہے یا اس کا کوئی حقیقی وجود تھا؟علامہ زمخشری کس مسلک اور مذہب کے بزرگ تھے ان سے پہلے کیا کسی مخلص یا مُؤَرِّخ نے بی بی شہر بانو کا ذکر کیا ہے ؟

سوال پوچھنے والے کا نام:   عبد السلام مفتی دواخانہ مین بازار ڈیرہ اسماعیل خاں

جواب 

اہلِ تشیع کے نزدیک بی بی شہر بانو حقیقی شخصیت ہیں اُن کا تذکرہ محمد بن یعقوب الکُلَینی نے اصولِ کافی میں نہایت وضاحت سے کیا ہے

( اصول کافی جلد 3، حصہ 2، صفحہ 204 مطبوعہ لکھنؤ.) 

 کلینی اپنے طبقے کے ایک عظیم محَدِّث شمار ہوتے ہیں شیعہ کے قُدَماء میں سے ہیں سَیِّدُنَا حسن عسکریؒ کے دو واسطوں سے شاگرد ہیں آپ کی وفات 328 ھجری میں ہوئی. علامہ زَمَخْشَری معتزلی تھے فروع میں حنفی تھے عربی کے مشہور ادیب اور مفسِّر ہیں. 

     واللہ اعلم بالصواب