Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

سَیِّدُنَا حسنؓ نے سَیِّدُنَا امیر معاویہؓ کی بیعت کی تھی؟ شیعہ کہتے ہیں کہ اِس کا ثبوت اہلِ سنت کی کتابوں میں تو مل جاتا ہے لیکن شیعہ کی کتابوں میں اِس کا کوئی ثبوت نہیں. شیعہ عُلَماء کا بیان ہے کہ سَیِّدُنَا حسنؓ کی سَیِّدُنَا امیر معاویہؓ سے صلح تو ثابت ہے لیکن بیعت کی کوئی تصریح موجود نہیں. اس کا ثبوت کسی شیعہ کی طرف سے پیش کریں تو مسئلہ بالکل واضح ہو جائے گا ؟

سوال پوچھنے والے کا نام:   ماسٹر فضل داد شوز مارچنٹ چوک پنجہ حسن ابدال

جواب:

شیعہ کی نہایت معتبر کتاب رجال کشی صفحہ 89 میں موجود ہے کہ سَیِّدُنَا حسنؓ اور سَیِّدُنَا حسینؓ دونوں بزرگوں نے سَیِّدُنَا امیر معاویہؓ کے ہاتھ مبارک پر بیعت کی تھی. یہاں لفظ بیعت صراحت کے ساتھ موجود ہے ملا باقر مجلسی بحار الانوار جلد 10 صفحہ 124 میں رقم طراز ہیں:

” فقام فبایع.“ 

” سَیِّدُنَا حسنؓ نے کھڑے ہو کر سَیِّدُنَا امیر معاویہؓ کی بیعت کی“. 

امید ہے کہ اب آپ کے شیعہ احباب اِس بیعت کے حقیقتِ واقعہ ہونے کا کسی طرح انکار نہ کر سکیں گے۔

 واللہ اعلم بالصواب