آنحضرتﷺ 7 ہجری میں خیبر تشریف لے گئے تھے اور صفر کا پورا مہینہ وہیں رہے تھے آپ نے ان دنوں کے لیے سَیِّدُنَا علیؓ کو مدینہ میں اپنا نائب بنایا تھا تو کیا اس سے یہ پتہ نہیں چلتا کہ آپﷺ کے نزدیک آپﷺ کے نائب مولیٰ مومنین ہی تھے۔
سوال پوچھنے والے کا نام: حیدرجواب:
یہ ہرگز صحیح نہیں کہ آپﷺ نے ان دنوں کے لیے سَیِّدُنَا علی مرتضیؓ کو مدینہ میں اپنا قائم مقام چھوڑا تھا. مدینہ میں ان دنوں آپ کی نیابت سَیِّدُنَا سباع بن عرفطہ غفاریؓ نے کی تھی.
(البدایہ والنھایہ جلد 4 صفحہ 181)
حضورﷺ نے اپنے کنبہ اور برادری کے پیشِ نظر کسی کو قائم مقام نہیں بنایا تھا۔