سیدنَا علیؓ صحابہؓ میں سے کیا کبھی کسی کے نائب بھی رہے؟ بعض علماء کہتے ہیں کہ بنو ہاشم اپنی سیادت میں ہمیشہ اول رہے ہیں کبھی کسی کے نائب نہیں ہوئے کیا یہ صحیح ہے ؟
سوال پوچھنے والے کا نام: احسنجواب:
سیدنَا جعفر طیارؓ ہاشمی تھے سیدنا علیؓ کے سگے بھائی تھے آنحضرت ﷺ نے غزوہ موتہ میں اول امیر سیدنا زید بن حارثہؓ کو رکھا تھا ان کے بعد سیدنا جعفر طیارؓ ان کے نائب ہوئے پھر ان کے نائب عبداللہ بن رواحہؓ ہوئے. یہ حضرات باری باری امیر بنتے رہے اور تینوں اس جنگ میں شہید ہوئے. کیا یہاں ہاشمی غیر ہاشمی کے ماتحت نہیں رہے. اسی طرح غزوۂ احد میں مہاجرین کا پرچم سیدنا مصعب بن عمیرؓ کے ہاتھ بے تھا ان کی شہادت کے بعد یہ سَیِّدُنَا علیؓ کے ہاتھ میں دیا گیا۔
( دیکھیے البدایہ والنھایہ جلد 4 صفحہ 20)
سَیِّدُنَا علیؓ کا اس اعزاز میں دوسرے نمبر پر آنا اُن کی شان اور ان کے مقام میں کسی کمی کا موجب نہیں یہ ترتیب اتفاقی بھی ہو سکتی ہے لیکن یہ بات اپنی جگہ واضح ہے کہ سیدنا علیؓ اس کام میں دوسرے درجہ میں رکھے گئے تھےـ