Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

حضور ﷺ کی ازواج مطہرات پر طعن و تشنیع کی ابتداء کب سے ہوئی؟ اس کا طریقہ پس منظر کیا ہے ؟

سوال پوچھنے والے کا نام:   حسنین

 جواب:

غزوہ بنی قریظہ 5 ھجری میں پیش آیا تھا یہودی بنی قریظہ نے خلافِ معاہدہ جنگِ احزاب میں مشرکینِ مکہ کا ساتھ دیا تھا. غزوہ میں پرچم حضرت علیؓ کے ہاتھ میں تھا آپ نے بنو قریظہ کے قلعہ پر یہ علم نصب کر دیا، اس وقت یہود حضور ﷺ اور آپ کی ازواج پر سب و وشتم کرنے لگے یہ ازواج مطہرات کے خلاف پہلی بدگوئی تھی جو اس قوم نے شروع کی. 

حافظ ابن کثیر لکھتے ہیں:

وکان علی قد سمع قولا سیئا لرسول الله صلى الله عليه وسلم وازواجه رضی الله عنہن

 (دیکھیے البدایہ والنھایہ جلد 4 صفحہ 119) 

ترجمہ:

اور سيدنا علیؓ نے انہیں رسول اللہ ﷺ اور آپ کی ازواج مطہرات کے خلاف بدگوئی کرتے سنا۔

اس سے پتہ چلا کہ اس زمانے میں جو روافض امہات المومنین کی شان میں سب و وشتم کرتے ہیں اصلاً وہ یہودِ بنی قریظہ کے نقشِ پا پر چلے ہیں اور اسی لیے کہا گیا ہے کہ رفض کی اصل یہود سے ہے ۔