جب امیر المومنین سیدنا عثمانؓ خلیفہ منتخب ہوئے تو کیا سیدنا علیؓ نے ان کی بیعت کی تھی اس کا حوالہ درکار ہے؟
سوال پوچھنے والے کا نام: سعید الرحمٰن از سرگودھاجواب:
یہ امر تحقیق شدہ اور ایک حقیقتِ مسلّمہ ہے کہ سیدنا علی مرتضیؓ نے امیر المومنین سیدنا عثمانؓ کی باقاعدہ بیعت فرمائی تھی. اہلِ سنّت اور اہل تشیع سب اس بیعت کا اقرار کرتے ہیں البتہ شیعہ حضرات اس کی یہ تشریح کرتے ہیں کہ سیدنا علیؓ نے یہ بیعت ڈرتے ہوئے کی تھی اور انہیں دوسرے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے بہت سی دھمکیاں دے کر سیدنا عثمانؓ کی بیعت کرنے پر مجبور کیا تھا لیکن اس توجیہ سے جو فاتحِ خیبر کی شان کے یقینا لائق نہیں وجودِ بیعت کا اقرار بہرصورت لازم آتا ہے. مجلسی دوم نہایت صراحت سے اس بیعت کا اقرار کرتا ہے۔
چوں حضرت ایں تہدید راشنید برگشت و بیعت کرد.
(حق الیقین صحفہ 156 مطبوعہ لکھنئوو صحفہ 256 مطبوعہ ایران)
واللہ اعلم بحقیقة الحال
کتبہ خالد محمود عفا اللّٰهُ عنہ