Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

مقیاسِ حنفیت میں لکھا ہے کہ مولوی رشید احمدؒ گنگوہی کا مولوی غلام دستگیرؒ صاحب قصوری سے بہاولپور میں کوئی مناظرہ ہوا تھا کیا یہ صحیح ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام:   محمد یٰسین غریب انبالوی از سرگودھا

جواب:

مقیاس حنفیت ہم نے دیکھی نہیں اور نہ اس کی کبھی ضرورت محسوس ہوئی ہے حضرت مولانا رشید احمدؒ صاحب گنگوہی کا مولوی غلام دستگیر صاحب قصوری سے کوئی مناظرہ نہیں ہوا. یہ بالکل بے بنیاد بات ہے. اس کا بارِ ثبوت اُسی کے ذمہ ہے جو اس کا دعویٰ کرے. آپ اس سلسلہ میں مقیاسِ حنفیت کے مصنف سے حوالہ مانگیں حقیقت خود بخود کھل جائے گی. ہاں حضرت مولانا خلیل احمدؒ صاحب سہارنپوری کا مناظرہ مولوی غلام دستگیرؒ قصوری سے ضرور ہوا تھا. مولوی صاحب موصوف علماء دیوبند کی تکفیر نہ کرتے تھے بلکہ انہوں نے ایک رسالہ”الجواہر المرضیة“ جو نیچریوں کے رد میں لکھا تھا اس کی دارلعلوم دیوبند کے پہلے صدر مدرس حضرت مولانا محمد یعقوبؒ صاحب سے تصدیق حاصل کی تھی اور وہاں حضرت مولانا کو بڑے بڑے القاب اور نہایت بااعتماد الفاظ سے ذکر کیا ہے۔

واللہ اعلم بالصواب