Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

سیدنا عمرؓ نے حضورﷺ کو ہذیان کہنے والا کہا اور یہ حضورﷺ کی بہت سخت توہین ہے اس کا جواب دعوت میں شائع فرمائیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام:   سعید الرحمٰن متعلم جامعہ عربیہ سراج العلوم سرگودھا

جواب:

یہ محض افتراء اور بہتان ہے کہ سیدنا عمرؓ نے حضور اکرمﷺ کے لیے ہذیان کا لفظ کہا ہو. کسی بھی معتبر سند سے یہ سیدنا عمرؓ سے مروی نہیں بلکہ قالوا بصیغۂ جمع کے الفاظ میں اسے نقل کیا گیا ہے. صحیح بخاری کے چھ مقامات پر پہلے ہمزہ استفہام انکاری موجود ہے. صرف ایک جگہ یہ نہیں پس وہاں بھی اسے مخذوف مانا جائے گا اور حاصل یہ ہوگا کہ لوگوں نے کہا کیا پیغمبر کو بھی ہذیان ہو سکتا ہے؟ ہرگز نہیں اور اس کا قرینہ اگلا جملہ ہے کہ استفھموہ۔۔۔الخ.”حضورﷺ جو فرما رہے ہیں اسے سمجھنے کی کوشش کرو“. پس اگر پہلے جملے میں ہذیان کا اثبات ہو تو اگلے جملے کا اس سے کوئی ربط قائم نہیں رہتا. لہٰذا پہلے جملے میں ہمزہ استفہام انکاری کے اقرار سے چارہ نہیں. بایں ہمہ یہ الفاظ سیدنا عمرؓ سے قطعاً منقول نہیں یہ ان پر ایک افتراء اور بہتان ہے یا محض شارحین کا ایک گمان. اس سے زیادہ اس امر کی کوئی حقیقت نہیں۔

واللہ اعلم بالصواب