Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

شیعہ کے ہاں بارہ امام جو مامور من الله سمجھے جاتے ہیں کون کون ہیں؟ ان کے سن ہائے وفات زندگی اور اسماء وکنیٰ سے مطلع فرمائیں یہ بھی بتلائیں کہ ان میں سے کون کون حکمران ہوئے؟ نیز یہ بھی بتلائیں کہ حضورﷺ نے جو یہ فرمایا تھا کہ اس امت میں 12 امیر ہوں گے کہ ان کے عہد میں قلعہ اسلام مضبوط رہے گا اور ان کے وقت میں سب مسلمان ایک جھنڈے تلے ہوں گے کیا شیعہ کے یہ 12 امام اس حدیث کا مصداق ہو سکتے ہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام:   سائل عبدالحق سنت نگر لاہور

جواب:

  1.  سیدنا علی المرتضیٰؓ کنیت ابوالحسن وفات 40ھ عمر 63 سال دفن نجف اشرف۔
  2. سیدنا حسنؓ کنیت ابومحمد وفات 49ھ عمر 47 سال دفن مدینہ منورہ۔
  3.  سیدنا حسینؓ کنیت ابوعبداللہ وفات 61ھ عمر 57 سال کربلا سربدمشق۔
  4. سیدنا زین العابدینؒ کنیت ابو محمد وفات 95ھ عمر 57 سال دفن مدینہ منورہ۔
  5.  سیدنا باقرؒ کنیت ابوجعفر وفات 114ھ عمر 57 سال دفن مدینہ منورہ۔
  6. سیدنا جعفر صادقؓ کنیت ابوعبداللہ وفات 147ھ عمر 65 سال دفن مدینہ منورہ۔ یہاں تک اسماعیلی شیعہ بھی اثنا عشریوں کے ساتھ ہیں اسماعیلی فرقے کے ہاں ساتویں سیدنا جعفر صادقؒ کے بڑے بیٹے اسماعیل ہیں اور اثنا عشریوں کے ہاں سیدنا جعفرؒ کے دوسرے بیٹے سیدنا موسیٰ کاظم آغا خان اسی اسماعیل مذکور کی اولاد میں سے ہے یہ امام حاضر کے قائل ہیں اور اثنا عشری امام غائب کے معتقد ہیں۔
  7. سیدنا موسیٰ کاظم کنیت ابومحمد وفات 183ھ عمر 55 سال دفن بغداد۔
  8. سیدنا علی رضا کنیت ابوالحسن وفات 203ھ عمر 55 سال دفن طوس۔
  9. سیدنا جواد (تقی) کنیت ابوجعفر وفات 220ھ عمر 25 سال دفن بغداد۔
  10. سیدنا ہادی (تقی) کنیت ابوالحسن وفات 254ھ عمر 42 سال دفن ایران۔
  11.  سیدنا حسن عسکری کنیت ابومحمد وفات 260ھ عمر 28 سال دفن سترمن رامی۔
  12. امام مہدی ولادت 256ھ عمر سینکڑوں سال غار سرمن رای میں زندہ موجود ہیں انہیں امام منتظر اور قائم آل محمد بھی کہتے ہیں۔
نوٹ: پہلے ساتویں آٹھویں اور دسویں امام کی کنیت ابوالحسن ہے دوسرے چوتھے گیارہویں امام کی کنیت ابومحمد ہے تیسرے اور چھٹے امام کی کنیت ابوعبداللہ ہے پانچویں اور گیارہویں امام کی کنیت ابوجعفر ہے نویں امام کی بھی۔
جواب جز 2: ان میں خلیفہ اور حکمران مندرجہ ذیل 3 ہوئے باقی 9 پر حکومت یا امارت کا ایک دن بھی نہیں آیا۔
  1.  سیدنا علی المرتضیٰؓ چھ سال کے قریب خلیفہ رہے۔
  2. سیدنا حسنؓ چھ ماہ کے قریب خلیفہ رہے اور پھر آپؓ سیدنا امیرِ معاویہؓ کے حق میں دستبردار ہو گئے۔
  3. امام مہدی قیامت کے قریب خلیفہ ہوں گے معلوم نہیں کس کے جانشین ہو گے۔
جواب جز 3: یہ 12 حضرات 12 امیر والی حدیث کا مصداق نہیں حدیث کا مصداق 12 خلفاء ہیں جو حکمران ہوں گے امیر ہوں گے خلیفہ ہوں گے اور ان 12 میں سے ہر ایک پر پوری قوم کا اتفاق ہوگا اور ظاہر ہے کہ سیدنا حسنؓ پر سب کا اتفاق نہیں تھا ہاں آپؓ کے خلاف سے دستبردار ہونے سے سیدنا امیرِ معاویہؓ پر پوری امت کا اتفاق ہوگیا تھا سو آپؓ اس 12 امام والی روایت کے یقیناً1 رکن ہیں۔ 
واللہ اعلم وعلمہ اتم و احکم۔