Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

شیعہ علماء نے ائمہ اہلِ بیت کے نام سے جو مذہب وضع کیا ہے بتایا جائے کہ انہوں نے یہ کام ائمہ کرام کے کتنا عرصہ بعد شروع کیا؟

سوال پوچھنے والے کا نام:   سائل عبدالله از بھکر

جواب:

ائمہ اہلِ بیت پر جھوٹ ان کی زندگی میں ہی شروع ہوگیا تھا سیدنا علیؓ پر ان کے سامنے جھوٹ باندھا گیا عبداللہ بن سبا نے انہیں خدا کہنا شروع کر دیا تھا پھر آپؓ کے بعد آپؓ پر اس قدر جھوٹ باندھے گئے کہ العیاذ باللہ۔ 

 ابواسحٰق کہتے ہیں:

لما احدثوا تلك الاشياء بعد علىؓ قال رجل من اصحاب علىؓ قاتلهم الله اى علم الافسدوا۔

(مقدمہ صحیح مسلم)۔

ترجمہ: جب انہوں نے یہ باتیں سیدنا علیؓ کے بعد گھڑ لیں تو سیدنا علیؓ کے شاگردوں میں سے ایک نے کہا کتنے قیمتی علم کو ان لوگوں نے برباد کر ڈالا ہے۔ 

شیعہ کے مشہور ماہر رجال علامہ مامقانی سیدنا جعفر صادقؒ سے نقل کرتے ہیں:  

 ان المغيرة بن سعيد دس فی كتب اصحاب ابى احاديث لم يحدث بها ابى۔ 

(رجال مامقانی جلد 1 صفحہ 174)۔

ترجمہ: مغیرہ بن سعید نے میرے باپ (سیدنا باقرؒ) کے کتابوں کی کتابوں میں بہت سی وہ روایات داخل کر دی ہیں جو میرے باپ نے ہرگز بیان نہ کی تھیں۔ 

اصولِ کافی سے بھی پتہ چلتا ہے کہ ائمہ پر جھوٹ ان کی زندگی میں ہی شروع ہوگیا تھا ہے۔ دیکھیۓجلد 1 صفحہ المدخل فی علم الحدیث صفحہ 26۔