شیعہ مسلمان ہیں یا کافر؟اگر مسلمان ہیں تو وہ مہدی کی قیادت میں پہلے سُنّیوں کو کیوں قتل کریں گے؟
سوال پوچھنے والے کا نام: محمد الیاس جہلمجواب
آپ کو تو یہ فکر پڑ گئی کہ شیعہ مسلمان یا کافرــــ کبھی ان سے بھی پوچھا کہ اہلِ سنّت مومن ہیں یا کافر وہ اہلِ سنّت کو ہرگز مسلمان نہیں سمجھتے. اور عام اہلِ سنّت تو درکنار وہ سیدنا ابوبکرؓ اور سیدنا عمرؓ جیسے کامل مومنین کو بھی کافر کہتے ہیں۔ملاّ باقر مجلسی سیدنا زین العابدینؒ کے حوالے سے لکھتا ہے کسی نے ان سے کہا:
مرخبر وہ از حال ابوبکر و عمر.
ترجمہ: مجھے ابوبکر اور عمر کے حال کی خبر دو.
حضرت فرمود ہرود کافر بودند و ہر کہ ایشاں را دوست دار و کافر است.
(حق الیقین جلد 2 صفحہ 522)
ترجمہ: آپﷺ نے فرمایا یہ دونوں کافر تھے جو ان کو کافر رکھے وہ بھی کافر ہے
افسوس کہ ملاّ باقر مجلسی اس وقت یہ بھولے ہوئے ہیں کہ سیّدنا علیؓ ان دونوں کو دوست رکھتے تھے اور ان کے پیچھے نمازیں بھی پڑھتے تھے
ملاّ جی پہلے بھی یہ کہہ آئے ہیں:
واعتقاد ما در برأت آنست کہ بیزاری جونید از بت ہائے چہارگانہ یعنی ابوبکر و عمر و عثمان و معاویہؓ و زنان چہارگانہ یعنی عائشہ و حفصہ وہند و أم الحکم و از جمیع اشیاع و اتباع اشیاں و آنکھ ایشاں بدترین خلق خدایند.
ترجمہ:اور تبرّا میں ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ چار بتوں یعنی ابوبکر عمر عثمان اور معاویہ اور چار عورتوں سے ان کی سب ساتھیوں اور پیروں سے اظہار بیزاری کریں اور یہ کہ یہ بدترین مخلوق ہیں۔ (استغفراللّٰه)
جو شخص سیدنا ابوبکرؓ اور سیدنا عمرؓ کو سیدنا علی المرتضیٰؓ سے افضل جانے ہیں جیسا کہ حضرت امام ابو حنیفہؒ کہتے ہیں کہ اثناء عشریوں کے ہاں وہ ناصبی ہے اور ناصبی کے بارے میں ملاّ باقر مجلسی پہلے کہہ آئے ہیں:
آں بدتر است از والدالزنا بدتر از سگ نیآفریدہ است و ناصبی نزدخدا خوار تراز سگ است.
(ایضاً صحفہ)
ترجمہ:ناصبی ولد الزنا سے بھی بدتر ہے اللہ تعالیٰ نے کتے سے زیادہ بدتر کسی چیز کو نہیں بنایا لیکن ناصبی خدا کے ہاں کتے سے بھی زیادہ خوار ہے.
سُنّی جب اپنا مقام معین کر لیں گے تو شیعہ کے ہاں وہ کیا ہے تو انہیں معلوم ہو جائے گا کہ اثناء عشری شیعوں کو صف اسلام میں جگہ دی جا سکتی ہے یا نہیں.
والسلام
خالد محمود عفا اللہ عنہ