Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

امام بخاریؒ اور امام مسلمؒ کے نزدیک حدیثِ ثقلین صحیح تھی پھر انہوں نے اسے کیوں نقل نہیں کیا؟ اور حدیثِ ثقلین کے بارے مین رہنمائی فرما دیں

سوال پوچھنے والے کا نام:   بنت جلیل

امام بخاری رحمۃ اللہ نے یہ دعویٰ نہیں کیا کہ انہوں نے ساری صحیح احادیث کو جمع کیا ہے بلکہ ان کا دعویٰ یہ ہے کہ ان صحیح احادیث میں سے کچھ روایات کو میں نے جمع کر دیا ہے یہی وجہ ہے کہ بہت ساری روایات امام بخاری رحمۃ اللہ کی شرائط کے مطابق تھیں لیکن اس کے باوجود وہ بخاری کے اندر موجود نہیں بعد کے علماء نے اس پر مستقل کتابیں لکھی ہیں کہ یہ روایت ان کی شرط کے مطابق ہے اور صحیح ہے لیکن بخاری میں موجود نہیں۔

باقی حدیث ثقلین کے حوالے سے حضرت مولانا محمد نافع رحمۃ اللہ کی کتاب ”حدیث ثقلین“ ملاحظہ کرنی چاہیے اس میں انہوں نے اس کی تمام سندوں کا جائزہ لیا ہے اور اس بات کی وضاحت کی ہے کہ مسلم شریف میں اس حوالے سے موجود روایت کے علاوہ باقی جتنی بھی سندیں ہیں وہ سب کمزور ہیں۔

حدیثِ ثقلین