Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

میرا آپ سے سوال ہے کہ میرا ایک دوست ہے اس کی والدہ سنی ہے اور وہ بھی اور باقی گھر والے بھی سنی ہے لیکن میرے دوست کا والد شیعہ ہے وہ سارے گھر والو کو کہتا ہے مجلس میں چلو اور جو نہیں جاتا اس پر تشدد کرتا ہے مطلب وہ سارے گھر والو کو بھی شیعہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اس کے بارے میں کیا کرنا چاہیے

سوال پوچھنے والے کا نام:   ذیشان

جواب

سیدنا مصعب بن عمیرؓ اور ان کے علاوہ دیگر کئی حضرات ایسے گزرے ہیں کہ جن کو ان کے والدین نے کفر کی طرف لوٹانے کی ہر طرح کوشش کی اور تشدد وغیرہ جتنے اسباب وہ اختیار کر سکتے تھے انہوں نے کیے لیکن اس کے باوجود صحابہ کرامؓ نے ایمان کی قربانی کسی قیمت پر بھی نہیں دی ہے پس ان صحابہ کرامؓ کی سنت کو زندہ کرنا ہی کامیابی کی کلید ہے۔

سائل کے حالات سے تو میں واقف نہیں اور نہ ان کے گھریلو معاملات سے واقفیت ہے اس لیے کم از کم جس آدمی کے اندر یہ تین شرائط پائی جاتی ہوں ان کے ساتھ مشورہ کرنا چاہیئے کہ اس کا حل کیا نکالا جائے ان میں پہلی شرط تو یہ ہے کہ جس سے مشورہ کیا جائے وہ اس دین اور مذہب کو پوری طرح سے جانتا ہو نا واقف آدمی جو رائے دے گا وہ صحیح نہیں ہوگی اور دوسرا وہ آدمی معاملہ فہم ہو یعنی حالات سے پوری طرح واقف ہو کیونکہ کبھی کبھی حالات ایسے ہوتے ہیں کہ صحیح کرتے کرتے بھی کچھ غلط ہو جاتا ہے اور تیسرا یہ کہ وہ مخلص دیندار ہو۔