اہل سنت والجماعت 22جماد الثانی یوم وفات حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ پے عام تعطیل (چھٹی) کا مطالبہ کرتے ہیں اور یومِ پیدائش پے عام تعطیل (چھٹی) کا مطالبہ کیوں نہیں کرتے؟
سوال پوچھنے والے کا نام: عبداللہجواب
اس لیے کہ کسی با کمال ہستی کے کارنامے ان کی وفات کے بعد پورے طور پر منظر عام پر آتے ہیں اور بیان کیے جاتے ہیں شریعت کا حکم بھی یہی ہے: اذکروا موتاکم بالخیر پیدائش کے ساتھ اس شخصیت کے کارناموں کا بیان جڑا ہوا نہیں ہوتا چونکہ پیدائش و وفات منانے کا نہ تو کوئی شرعی تصور موجود ہے اور نہ ہی اس مطالبے کا مقصود دن منانا ہے بلکہ مقصد ان کے کارناموں سے امت کو روشناس کروانا ہے جس کا قومی نظام کے تحت یہ رائج شدہ طریقہ ہے اس لیے اہلِ اسلام یوم وفات پر یہ مطالبہ کرتے ہیں نہ یومِ پیدائش پر۔