Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

امام جعفر الصادقؒ کی فقہ کی ہم اہل سنت پیروی کیوں نہیں کرتے؟

سوال پوچھنے والے کا نام:   محمد اشفاق صادق

جواب

اس سلسلہ میں دارالعلوم دیوبند کا فتویٰ پیشِ خدمت ہے۔

سوال نمبر: 10334

سوال:

فقہ جعفریہ، اہلِ تشیع کے بارے میں حنفی علماء کیا فرماتے ہیں، وہ بھی تو امام جعفر کی پیروی کرتے ہیں اردومیں حوالہ سے بتائیں؟

جواب نمبر: 10334

بسم الله الرحمٰن الرحيم

فتویٰ:/ب

سیدنا جعفر صادق رحمة اللہ بہت بڑے محدث تھے، حدیث کی سندوں میں ان کا نام کبھی کبھی آتا ہے، لیکن براہِ راست ان کے استنباط کردہ فقہی مسائل ہماری نظر سے نہیں گذرے اور فقہ جعفری کے نام سے جو کتاب اہلِ تشیع کے یہاں پائی جاتی ہے، وہ خود شیعوں نے اپنی طرف سے لکھی ہے اور اسے حضرت جعفر صادقؒ کی طرف منسوب کردی ہے۔ فقہ قرآن و حدیث سے نکالے ہوئے مسائل کو کہا جاتا ہے۔ جب اہلِ تشیع قرآن کی تحریف کے قائل ہیں اور صحابہ کرامؓ کے مرتد ہونے کے قائل ہیں، جب قرآن و حدیث ہی ان کے یہاں معتبر نہ رہے تو فقہ جعفری کو کیوں کر مستند و معتبر سمجھا جائے گا۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،

دارالعلوم دیوبند